Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی نشانہ باز ٹیم کو تیسرا مقام

ہندوستانی نشانہ باز ٹیم کو تیسرا مقام

کولکتہ ۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) آرچری ورلڈ کپ اسٹیج فور میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ہندوستانی نشانہ بازوں کی ٹیم کو اس شاندار کامیابی کا صلہ فیٹا عالمی درجہ بندی میں بھی حاصل ہوا ہے ۔ جیسا کہ قومی ٹیم اب تیسرے مقام پر پہنچ چکی ہے جو کہ درجہ بندی میں اس کے چار مقامات کی ترقی ہے ۔ دہلی کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی سابق عالمی نمبر ایک دیپیکا کماری کی درجہ بندی میں بھی ترقی ہوئی ہے ‘ تاہم اب وہ 13ویں مقام پر فائز ہیں جیسا کہ انہوں نے وروکلا ایونٹ میں برونز اور گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جس کا فائدہ ان کی درجہ بندی میں بھی ہوا ہے ۔ مرد زمرے کی ہندوستانی ٹیم جو کہ جدوجہد کررہی ہے تاہم اس کیلئے بھی خوشخبری ہے کہ اس نے درجہ بندی میں چار مقامات کی ترقی حاصل کرتے ہوئے چوتھا مقام حاصل کرلیا ہے جو دراصل حالیہ منعقدہ ایونٹ میں سلور میڈل کے حصول کا ثمرآور نتیجہ ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT