Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد امریکی اٹارنی جنرل کملا ہاریس کو سینیٹر کیلئے اوباما کی تائید

ہندوستانی نژاد امریکی اٹارنی جنرل کملا ہاریس کو سینیٹر کیلئے اوباما کی تائید

لاس اینجلس ۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما اور نائب صدر جوبیڈن نے کیلیفورنیا کی ہندوستانی نژاد امریکی اٹارنی جنرل کملا ہاریس کے آئندہ سینیٹر انتخاب کی تائید کی ہے۔ نومبر کے عام انتخابات میں اگر وہ منتخب ہوجائیں تو وہ امریکی سینیٹ کی پہلی ہندوستانی نژاد امریکی خاتون ہوں گی۔ اوباما نے 51 سالہ کملا ہاریس کی ستائش کی جنہوں نے عدالت میںکئی اہم مقدمات کی پیروی کی تھی جن میں بین الاقوامی ٹولیاں، آئیل کمپنیز اور بڑے بینکوں سے متعلق مقدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کملا ہاریس نے ہمارے لئے کافی جدوجہد کی ہے، اسی لئے امریکی سینیٹر کی حیثیت سے ان کی توثیق کرتے ہوئے وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔
ترکی کی معیشت کیلئے جمہوریت اہم
آئی ایم ایف کا تاثر
واشنگٹن۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں ناکام خونریز بغاوت کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پس منظر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے آج کہا کہ ملک کے جمہوری ادارے معاشی استحکام کیلئے کافی اہمیت رکھتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے ڈرامائی حالات کے باوجود موثر معاشی پالیسی اور صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار کی ستائش

TOPPOPULARRECENT