Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد امریکی جوڑے کو بردہ فروشی کے الزام میں سزاء

ہندوستانی نژاد امریکی جوڑے کو بردہ فروشی کے الزام میں سزاء

واشنگٹن ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد جوڑا جو امریکہ میں موٹل چلارہا ہے ۔ ایک سال کی سزائے قید کا مستحق قرار پایا ۔ کیونکہ انہوں نے ہندوستان کے غیرقانونی تارکین وطن کا استحصال کیا تھا اور بردہ فروشی میں ملوث تھے ۔ 50 سالہ وشنو بھائی چودھری ان کی بیوی 44 سال لیلا بہن جو نبراسکا میں مقیم ہیں انہیں 40 ہزار امریکی ڈالر متاثرہ ہر متاثرہ شخص کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ ان کی سزاء کے اختتام پر انہیں رہا کرکے دو سال تک زیرنگرانی رکھا جائے گا ۔ بعد ازاں ہندوستان کی تحویل میں دیدیا جائے گا ۔ اس جوڑے نے /18 ڈسمبر 2017 ء کو اعتراف جرم کیا تھا اور کہا تھا کہ مالی فائدے کیلئے انہوں نے اس جرم کا ارتکاب کیا تھا ۔ عدالت میں پیش کردہ دستاویزات کے بموجب ہندوستانی جوڑے نے عدالت میں اعتراف کیا کہ ایک ہندوستانی شخص جس کا تذکرہ ان دستاویزات میں نہیں ہے ۔ اکٹوبر 2011 ء اور فبروری 2013 ء کے دوران ان کے استحصال کا شکار بن چکا ہے ۔ حالانکہ انہوں نے اسے ادائیگی کرنے کا تیقن دیا تھا لیکن کبھی بھی ادائیگی نہیں کی ۔ علاوہ ازیں انہوں نے متاثرہ کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی۔

TOPPOPULARRECENT