Monday , November 19 2018
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد امریکی جوڑے کو ہفنگٹن 2018 ء ایوارڈ

ہندوستانی نژاد امریکی جوڑے کو ہفنگٹن 2018 ء ایوارڈ

ہوسٹن۔31 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد جوڑے کو ہندوستان میں خواندگی ، تعلیم اور صحت کے شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دینے کے اعتراف کے طورپر ہفنگٹن ایوارڈ سے نوازا گیا جن کے نام میری اور وجئے گوراڈیا بتائے گئے ہیں۔ ہندوستان میں اس جوڑے نے مذکورہ بالا تینوں شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ دریں اثناء ایشیاء سوسائٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بخوشی اس بات کا اعلان کیا کہ گوراڈیا جوڑے کو ایشیا سوسائٹی ٹیکساس سنٹر نے 2018 ء ہفنگٹن ایوارڈ کا مستحق قرار دیاہے۔ میری اور وجئے گوراڈیا کا تعلق ہندوستان کے صنعتی شہر ممبئی سے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT