Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد امریکی خاتون ٹیچر کو پیشہ تدریس کااعلیٰ ترین ایوارڈ

ہندوستانی نژاد امریکی خاتون ٹیچر کو پیشہ تدریس کااعلیٰ ترین ایوارڈ

ہوسٹن ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد امریکی بائیو ٹیکنالوجسٹ کو یونیورسٹی آف ہوسٹن کا اعلیٰ ترین تدریسی ایوراڈ ان کی تعلیمی شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دینے کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ یونیورسٹی آف ہوسٹن کے کالج آف ٹیکنالوجی سے وابستہ ہندوستانی نژاد امریکی ڈین روپا ایر کو باوقار ’’ڈسٹینگشڈ لیڈر شپ ان ٹیچنگ ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پیشہ تدریس میں اس ایوارڈ کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے تعبیر کیا گیا ہے اور یونیورسٹی نے اس نوعیت کا ایوارڈ پہلی بار متعارف کیا۔ اس موقع پر روپا ایر نے ان کی خدمات کا اعتراف کرنے پر اظہارتشکر کیا اور کہا کہ وہ اپنے طلباء سے آج بھی کچھ نہ کچھ سیکھتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT