Saturday , January 19 2019

ہندوستانی نژاد امریکی خاتون ڈیموکریٹک پارٹی پیانل کی رکن مقرر

واشنگٹن ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی شہری نیراٹنڈن کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایک ایسے پیانل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جو نومبر میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات کیلئے پارٹی پالیسی کے ایجنڈہ کا مسودہ تیار کریگا۔ 45 سالہ نیراٹنڈن ڈیموکریٹک امکانی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کی قریبی ساتھی ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہیکہ اگر ہلاری کلنٹن امریکہ کی آئندہ صدر منتخب ہوگئیں تو انہیں کابینی رکن بنایا جاسکتا ہے۔ فی الحال وہ اعلیٰ سطحی امریکی تھنک ٹینک سنٹر فار امریکن پروگریس کی سی ای او ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT