Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد امریکی شہری ڈپٹی کمپٹرولر برائے مائناریٹی مقرر

ہندوستانی نژاد امریکی شہری ڈپٹی کمپٹرولر برائے مائناریٹی مقرر

نیویارک ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستانی نژاد امریکی دلیپ چوہان کو یہاں کی نساؤ کاؤنٹی کی مائیناریٹی کمیونٹی امور میں اہم فرائض انجام دینے ایک اہم عہدہ پر مقرر کیا گیا ہے ۔ چوہان کو مائناریٹی کمیونٹی کا ڈپٹی کمپٹرولر نامزد کرنے میں نساو کاونٹی کے کمپٹرولر جارج ماراگوس نے اہم رول ادا کیا ۔ اطلاعات کے مطابق چوہان نے 2015 میں کمپٹرولر کے دفتر میں بحیثیت ڈائرکٹر برائے کمیونٹی امور کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دینے کا آغاز کیا تھا جب کہ 2017 کے اوائل تک انہوں نے کمپٹرولر کے سینئیر مشیر کی حیثیت سے بھی کام کیا ۔ یاد رہیکہ چوہان نیویارک میں ہندوستانی کمیونٹی کے لیے فعال شخص تصور کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہے کہ انہیں ڈپٹی کمپٹرولر مقرر کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT