Saturday , December 15 2018

ہندوستانی نژاد امریکی شہری ڈیموکریٹک پارٹی کا امیدوار

ہوسٹن ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی مختلف ریاستوں میں یوں تو کئی ہندوستانی نژاد شہریوں نے امریکی انتخابات میں حصہ لیا ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی میں ایک اور ہندوستانی نژاد امریکی شہری نے 2018ء یو ایس کانگریشنل انتخابات میں حصہ لینے کا ٹیکساس میں اعلان کیا۔ اطلاعات کے مطابق 39 سالہ سری پریسٹن کلکرنی ڈیموکریٹک پارٹی سے نامزد کئے جانے کے خواہاں ہیں جبکہ ان کے حریف ری پبلکن امیدوار پیٹ اولسن ہوں گے۔ 22 واں ڈسٹرکٹ جنوب مشرقی ٹیکساس کے متعدد علاقوں کا احاطہ کرتا ہے جن میں شوگرلینڈ، مسوری سٹی، ڈیرپارک، پرل لینڈ اور گیلویسٹن جیسے شہر شامل ہیں۔ سری کی پرورش ہوسٹن میں ہی ہوئی۔ ان کے والدین ماگریٹ اور وینکٹیش کلکرنی ہیں جو ایک ناول نگار ہیں۔ وینکٹیش کلکرنی ہندوستان سے امریکہ منتقل ہوئے تھے جہاں ان کی ملاقات مارگریٹ سے ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔ بعدازاں 1980ء کے دہے میں یہ جوڑا ہوسٹن منتقل ہوگیا جہاں مارگریٹ نے ایکسن نامی تیل کی کمپنی میں ملازمت کرلی اور وینکٹیش رائس یونیورسٹی میں پڑھانے لگے۔

TOPPOPULARRECENT