Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / ہندوستانی نژاد امریکی مسلمان میئر کے انتخابی امیدوار

ہندوستانی نژاد امریکی مسلمان میئر کے انتخابی امیدوار

ڈیٹرائٹ ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 71 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی شہری مشی گن اسٹیٹ کے پہلے بیرونی نژاد میئر بننے کیلئے کوشاں ہیں اور اس طرح انہوں نے اب متعدد نسلی و مذہبی گروپس کا ایک اتحاد قائم کیا ہے تاکہ اس مضافاتی ریپبلکن ٹاؤن شپ میں ڈیموکریٹس کا کنٹرول ہوجائے۔ ڈاکٹر سید تاج ہندوستانی سیاستداں سید شہاب الدین کے حقیقی بھائی ہیں جن کا تعلق رانچی سے ہے۔ چار سال قبل سید تاج امریکی ایوان نمائندگان کے انتخابات میں کامیابی حاصل نہیںکرسکے تھے۔ اگر سید تاج منتخب ہوگئے تو انہیں مشی گن کے پہلے ہندوستانی نژاد امریکی شہری کے میئر کے عہدہ پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ سید تاج کینٹن سپروائزر کے عہدہ کیلئے انتخابی میدان میں ہیں جو میئر کے عہدہ کے مماثل ہے۔

TOPPOPULARRECENT