Friday , June 22 2018
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد امریکی ٹکساس سے کونسل کا امیدوار

ہندوستانی نژاد امریکی ٹکساس سے کونسل کا امیدوار

ہوسٹن۔18فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی نژاد امریکی شہری ہمیش گاندھی نے شہری کونسل کیلئے ٹکساس سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے ۔ وہ قبل ازیں تین میعادوں کیلئے ٹکساس کونسل کے رکن رہ چکے ہیں ۔ ہمیش گاندھی طویل عرصہ سے اپنی برادری کے لیڈر ہیں ۔ انہوں نے تیقن دیا ہے کہ وہ اس علاقہ کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کریں گے ۔ ہندوستانی نژاد امریکی شہری ٹکساس میں ایک خوشحال طبقہ ہے ۔ ہمیش گاندھی نے کہا کہ وہ اس علاقہ کی معیاری ترقی کے پابند ہیں اور اپنی آئندہ میعاد میں اس علاقہ کو ایک مشہور شہر میں تبدیل کردیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT