Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد امریکی کی بطور ہمہ وقتی جج تقرری

ہندوستانی نژاد امریکی کی بطور ہمہ وقتی جج تقرری

لاس اینجلس۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک 46 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی وفاقی جج ان 11 افراد میں شامل ہیں جنہیں صدر امریکہ بارک اوباما نے امریکہ کی تیسری سب سے بڑی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ہمہ وقتی جج مقرر کیا ہے۔ ونس چھابریا کو بے ایریا کے پہلے ہندوستانی نژاد امریکی وفاقی جج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس علاقے کی 14 جائیدادوں کے منجملہ 11 جائیدادوں پر بحیثیت ہمہ وقتی ججس کی تقرری عمل میں آئی ہے جس کی میعاد تاحیات ہے۔ سلیکان ویلی میں پیدا ہونے والے تنازعات، سیول رائٹس چیلنجس اور کلیدی وفاقی فوجداری معاملات ان عدالتوں کے ذریعہ نمٹائے جائیں گے۔ اوباما کی جانب سے مقرر کردہ تمام گیارہ ججوں کی تقرری کو سینٹ کی سماعت کے بعد قطعیت دی گئی۔ 43 سالہ چھابریا کسی زمانے میں امریکی سپریم کورٹ جج اسٹینلین بریر کے معمولی کلرک تھے جنہوں نے اہم معاملات پر فیصلے دیئے جن میں لیبر قوانین اور ٹرانسپورٹ کمپنی اوبر کے معاملات شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT