Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی نژاد انگلش کرکٹر حسیب کے ٹسٹ کریئر کا آغاز

ہندوستانی نژاد انگلش کرکٹر حسیب کے ٹسٹ کریئر کا آغاز

راجکوٹ ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد انگلش کرکٹر حسیب حمید نے آج انڈیا کے خلاف راجکوٹ میں پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز کیا ہے۔ 19 سالہ حسیب حمید لنکا شائر کاؤنٹی کی طرف سے کھیلتے ہیں اور وہ 1949ء کے بعد صرف دوسرے کرکٹر ہیں جو 20 سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے انگلینڈ کی طرف سے ٹسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ حسیب کو جنہوں نے کاؤنٹی چمپئن شپ ڈیویژن 1 میں 52 میچز کھیل کر 1129 رنز بنائے ہیں، اُن کو اکتوبر میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے بھی بلایا گیا تھا لیکن اس سریز میں انھیں کھیلنے کا موقع نہ مل سکا۔ آل راؤنڈر بین ہولیوک نے 1997ء میں 19 سال کی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل 1949ء میں انگلینڈ کی طرف سے 18 سالہ برائن کلوز نے اپنا پہلا ٹسٹ کھیلا تھا۔ 26 سالہ گیری بیالنس کو بنگلہ دیش میں چار اننگز میں صرف 24 رنز بنانے کے بعد ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ یہ میچ انڈین بورڈ کے عدالتوں کیساتھ جاری مالی تنازعے کے باوجود کھیلا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT