Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / ہندوستانی نژاد تاجر ڈی جی سی ایکس کا سی ای او

ہندوستانی نژاد تاجر ڈی جی سی ایکس کا سی ای او

دبئی۔23اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی نژاد تاجر دبئی سونا اور اشیاء کے تبادلہ کا نیا چیف ایکزیکٹیو آفیسر متحدہ عرب امارات میں مقرر کیا گیا ہے ۔ گورنگ دیسائی ڈی جی سی ایکس کے 2005میں  قائم کرنے والے ارکان میں سے ہیں ‘ وہ ایک مثالی شخصیت ہے۔ کمپنی نے کہا کہ آئندہ مرحلے کی ترقی کیلئے انہیں تبادلہ میں حاصل کیا گیا ہے ۔ دیسائی ایکسچینج کی مشرقی وسطی میں اس کی سرحد سے ماورا کارروائیوں کے شعبہ کے سربرہ ہوں گے ۔ ان کا قیام دبئی میں ہوگا جہاں وہ اس گروپ کی طویل مدتی حکمت عملی پر عمل آوری کریں گے ۔ دیسائی ماضی میں ڈی جی سی ایکس کے سی او او رہ چکے ہیں ۔ بعد ازاں انہیں کارگذار سی ای او اگست 2014ء میں مقرر کیا گیا تھا ۔ ڈی جی سی ایکس کے اکثر حصے ڈی ایم سی سی کی ملکیت ہے ۔حکومت دبئی کی حکمت عملی پر مبنی اقدامات کے ذریعہ یہ اختیار دیا گیا ہے کہ اشیاء کی تجارت متحدہ عرب امارات میں فروغ دی جاسکتی ہے لیکن اس کو مقررہ حد تک برقرار رہنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT