Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر نواز خان کا قتل

ہندوستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر نواز خان کا قتل

جوہانسبرگ ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ابھرتے ہندوستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر نواز خان کو قتل کر دیا گیا۔ نواز نے 2013ء میں کرکٹ ساؤتھ افریکا کا ’’سال کا بہترین کرکٹر‘‘ ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے بہترین دوست سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 23 سالہ نواز کو اس کا دوست 21 سالہ تھاندوواکھے ڈوما مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر قریبی جنگل میں لے گیا جہاں جھاڑیاں کاٹنے والے چاقو سے نواز کا سر تن سے جدا کر دیا گیا۔ پولیس نواز کے دوست ڈوما کو قتل کے الزام میں گرفتاری کے بعد جائے حادثہ پر لے گئی جہاں اس نے بتایا کہ روحانی علاج کرنے والے ایک شخص نے ان سے کسی شخص کا سر لانے کیلئے کہا تھا جس پر اس نے اپنے سب سے قریبی دوست جنوبی افریقی کرکٹر کا سر تن سے جدا کیا۔

TOPPOPULARRECENT