Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد خاتون اپنی نیوزی لینڈ کی قیامگاہ پر فوت

ہندوستانی نژاد خاتون اپنی نیوزی لینڈ کی قیامگاہ پر فوت

آکلینڈ۔12نومبر ( سید مجیب کی رپورٹ ) ایک ہندوستانی نژاد 24سالہ خاتون کی نعش اس کی قیامگاہ واقع شہر آکلینڈ سے دستیاب ہوئی ۔ اس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے ۔ ارشمہ ارچنا سنگھ اپنی دختر اور والدین کے ساتھ مائچ روڈ قیام گاہ پر مقیم تھیں۔ اس کی نعش اس کی خواب گاہ میں علی الصبح خون کے تالاب میں پڑی ہوئی دستیاب ہوئی ۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے بموجب یہ خاتون بچوں کو پڑھاتی تھی اور ساؤتھ پسیفک یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ تھی۔ اندیشہ ہے کہ اُسے کسی ڈاکو یا مکان میں زبردستی داخل ہونے والے نے قتل کردیا ۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ وہ اپنے دوست کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کیلئے گئی ہوئی تھی ۔ وہ جیسے ہی واپس آئی اندازہ ہے کہ اسے قتل کردیا گیا ۔ اس کے والدین راکیش اور ارچنا سنگھ بھی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے گئے ہوئے تھے انہیں واپسی پر بھی اپنی بیٹی کے قتل کی اطلاع ملی۔

TOPPOPULARRECENT