Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد خاندان برطانوی پاسپورٹ میں تاخیر سے مادروطن میں پھنس گیا

ہندوستانی نژاد خاندان برطانوی پاسپورٹ میں تاخیر سے مادروطن میں پھنس گیا

لندن 20 جون (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت برطانیہ سے ہندوستانی نژاد جوڑے کی مدد کیلئے مداخلت کی خواہش کی گئی ہے جبکہ ہندوستان میں کرائے کی خاتون سے انہیں جڑواں نومولود بچے پیدا ہوئے ہیں لیکن وہ برطانوی دفتر پاسپورٹ کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے گذشتہ تین ماہ سے ہندوستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کرن اور بینا سالوی ساکن بولٹن عظیم تر مانچسٹر تین ماہ قبل اپنے جڑواں بچوں جئے اور لیلا کو اپنے سکونت کے مقام برطانیہ لیجانے کیلئے آئے تھے۔ یہ بچے گجرات کے شہر آنند کے دواخانہ میں 3 مارچ کو پیدا ہوگئے ۔ ان بچوں کو برطانوی شہریت دی گئی ہے لیکن طریقہ کار میں تاخیر کی وجہ سے وہ ہندوستان میں پھنس گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT