Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد دو امریکیوں کو اہم عہدے

ہندوستانی نژاد دو امریکیوں کو اہم عہدے

واشنگٹن۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)صدر امریکہ براک اوباما نے ہندوستانی نژاد دو امریکیوں کو اپنے نظم و نسق کے دو اہم عہدے تفویض کئے ہیں۔ قومی انڈین گیمنگ کمیشن اور بورڈ آف ڈائریکٹرس اوورسیز پرائیویٹ کارپوریشن کے رکن کا عہدہ ان دونوں کو دیا گیا ہے۔ وائیٹ ہاؤز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جونودو اسیلوچودھری کو نیشنل انڈین گیمنگ کمیشن کا چیرمین بنایا گیا ہے۔ دوسرے ہندوستانی نژاد امریکی شہری دیون جے پاریکھ ہیں جنہیں اوورسیز پرائیویٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کا رکن بنایا گیا ہے۔ پاریکھ اس وقت انسائٹ وینچر پارٹنرس کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں جبکہ چودھری این آئی جی سی کے وائس چیرمین اور اسوسی ایٹ کمشنر ہیں۔ انہوں نے یہ عہدہ 2013ء میں حاصل کیا تھا۔ پاریکھ قومی اکیڈیمی میوزیم کے بورڈ آف گورنرس کے رکن اور خازن بھی رہ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT