Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد رکن پارلیمنٹ سنگاپور کا قائد اپوزیشن منتخب

ہندوستانی نژاد رکن پارلیمنٹ سنگاپور کا قائد اپوزیشن منتخب

سنگاپور ۔8اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی نژاد رکن پارلیمنٹ پریتم سنگھ کو آج سنگاپور کی اپوزیشن کا متفقہ طور پر قائد منتخب کرلیا گیا ۔ وہ ورکرس پارٹی کے شہر اور مملکت کے نئے سکریٹری جنرل بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔ 41سالہ پریتم سنگھ قانون داں اور پرانے رکن پارلیمنٹ ہیں ۔ وہ مئی 2011ء میں پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہوئے تھے ‘ اس کے بعد انہیں متفقہ طور پر اسسٹنٹ سکریٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ۔ پارٹی کی مجلس عاملہ کے انتخابات میں 17سال بعد پہلی بار تبدیلی آئی اور انہیں شہر کی کونسل کا صدرنشین منتخب کیا گیا ۔ وہ الجنید گروپ انتخابی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ یہ پانچ رکنی گروپ جنوب مشرقی اور مشرقی سنگاپور کے انتخابی حلقہ میں شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT