Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد شخص لاپتہ

ہندوستانی نژاد شخص لاپتہ

نیویارک۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بوسٹن میں ایک 26 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی شخص لاپتہ بتایا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لاپتہ شخص کے متعلق اگر کوئی معلومات حاصل ہو تو فوری پولیس سے رجوع ہوں۔ رام جیہ کمار کو آخری بار جمعہ کے روز دیکھا گیا تھا جو لیگزنگٹن کا ساکن تھا۔ اس نے بوسٹن کی ایک گلی میں اپنی کار پارک کی تھی۔ رام کے والدین نے پولیس سے رجوع ہوکر اس کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کروائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT