Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد طالبہ نے ذہانت کے ٹسٹ میں البرٹ آئنسٹا ئن کو پیچھے چھوڑدیا

ہندوستانی نژاد طالبہ نے ذہانت کے ٹسٹ میں البرٹ آئنسٹا ئن کو پیچھے چھوڑدیا

لندن ۔6 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک 12 سالہ ہندوستانی نژاد لڑکی راج گوری پوار نے برٹس مینسا آئی کیوئسٹ میں دانشور اور عظیم سائنسداں آنجہانی البرٹ آئنسٹائن سے بھی دو پوائنٹس زائد حاصل کئے۔ گزشتہ ماہ مانچسٹر میں یہ ٹسٹ منعقد کیا گیا تھا اور 162پوائنٹس حاصل کئے تھے جو کسی بھی 18 سال سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کے لئے پوائنٹس حاصل کرنے کی سب سے زیادہ شرح ہے ۔ راج گوری پوار نے البرٹ آئنسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا لہذا اب اُسے باوقار منیسا آئی کیوئسٹ سوسائٹی میں شمولیت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ وہ الٹرینچم گرامر اسکول فار گرلس کی طالبہ ہے جس نے لڑکی کی ذہانت پر فخر کا اظہار کیا ہے ۔خصوصی طورپر لڑکی کے ریاضی کے استاد اینڈریو ہیری بیحد مسرور ہیں۔ راج گوری پوار نے اتنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے کہ اُسے برٹش مینسا آئی کیوسوسائٹی کی رکنیت پیش کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT