Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / ہندوستانی نژاد قاتل کو سزائے موت دینے کی تیاریاں مکمل

ہندوستانی نژاد قاتل کو سزائے موت دینے کی تیاریاں مکمل

واشنگٹن ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی قیدی جسے سزائے موت دینے کی پوری تیاری کی جاچکی ہے، دراصل ایک چھوٹی بچی اور اس کی ہندوستانی دادی کو قتل کرنے کا مرتکب پایا گیا تھا۔ اسے آئندہ ماہ سزائے موت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق 32 سالہ رگھونندن یندامری کو 16 سالہ معمر خاتون اور اس کی 10 ماہ کی یوگی کو 2014ء میں اغواء اور قتل کرنے کی پاداش میں سزائے موت کا مستوجب قرار دیا گیا تھا کیونکہ یہ اغواء اس نے تاوان کی رقم حاصل کرنے کی نیت سے کیا تھا۔ تاہم یہ باور کیا جارہا ہیکہ 2015ء میں پنسلوانیا کے گورنر ٹام وولف کی جانب سے سزائے موت پر عمل آوری پر امتناع عائد کئے جانے کے بعد ممکن ہے کہ رگھونندن سزائے موت سے بچ جائے۔

TOPPOPULARRECENT