Saturday , December 15 2018

ہندوستانی نژاد لندن کی پہلی خاتون میئر

لندن۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد کونسلر کو لندن کی ریلنگ کونسل کی پہلی منتخبہ خاتون میئر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 62 سالہ ہربھجن کور دھیر نے کہا کہ یہ ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور انہیں پتہ ہے کہ میئر کی حیثیت سے ان کی کیا ذمہ داریاں ہوں گی، تاہم اگر وہ اپنے مکان میں رنجیت کے ساتھ تعاون کرسکتی ہیں، کو اس کا مطلب یہ ہ

لندن۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد کونسلر کو لندن کی ریلنگ کونسل کی پہلی منتخبہ خاتون میئر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 62 سالہ ہربھجن کور دھیر نے کہا کہ یہ ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور انہیں پتہ ہے کہ میئر کی حیثیت سے ان کی کیا ذمہ داریاں ہوں گی، تاہم اگر وہ اپنے مکان میں رنجیت کے ساتھ تعاون کرسکتی ہیں، کو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی چڑھائی کرسکتی ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ ان کے شوہر کونسلر رنجیت دھیر بھی سابق میئر ہیں۔ ہربھجن کو پنجاب میں 1953ء میں پیدا ہوئیں اور 1975ء میں وہ برطانیہ منتقل ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ان کے ابتدائی سال بڑے ہی پیچیدہ اور مشکلات سے پُر تھے جہاں انہیں اپنے دو بچوں کو پالنے پوسٹنے کے لئے سخت محنت کرنی پڑتی تھی۔ 2003ء تک ہربھجن کور سرے کاؤنٹی کونسل میں بحیثیت مینٹل ہیلتھ پروفیشنل اپنی خدمات انجام دیتی ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے کنگسٹن یونیورسٹی سے 1995ء میں سوشیل سائنس کی ڈگری حاصل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT