ہندوستانی نژاد کملاہیریس سینیٹ کیلئے مقابلہ میں

واشنگٹن ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد کیلیفورنیا کی خاتون اٹارنی جنرل کملاہیریس سبکدوش ہونے والی سینیٹر باربرا باکسر کی نشست کے لئے مقابلہ کریں گی۔ کملاہیریس کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق لیفٹننٹ گورنر گیوین نیوسم جو کملاہیریس کے قریبی دوست تصور کئے جاتے ہیں، نے بتایا کہ وہ اس دوڑ میں شامل نہیں ہ

واشنگٹن ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد کیلیفورنیا کی خاتون اٹارنی جنرل کملاہیریس سبکدوش ہونے والی سینیٹر باربرا باکسر کی نشست کے لئے مقابلہ کریں گی۔ کملاہیریس کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق لیفٹننٹ گورنر گیوین نیوسم جو کملاہیریس کے قریبی دوست تصور کئے جاتے ہیں، نے بتایا کہ وہ اس دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔ نیوسم اور کملاہیریس کیلیفورنیا میں اعلیٰ سطحی سیاستداں تصور کئے جاتے ہیں جبکہ باربرا باکسر نے گذشتہ ہفتہ سبکدوش ہوجانے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری طرف لاس اینجلس کے میئر انٹونیو ولائراگوسا اور دیگر ڈیموکریٹس نے مذکورہ مخلوعہ نشست پر مقابلہ کرنے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT