Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی وفد کی ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ سے ملاقات

ہندوستانی وفد کی ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ سے ملاقات

اسلام آباد ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ایشیائی کھیلوں سے پہلے انڈیا نے پاکستانی وفد کیلئے نقائص سے پاک سکیورٹی فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔ 6 تا 16 فبروری ہندوستان میں مقررہ گیمز کے بارہویں ایڈیشن میں 400 سے زائد پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ پیر کی رات اسلام آباد پہنچنے والے تین رکنی ہندوستانی وفد نے اپنے سفارت خانے کے ایک عہدہ دار کے ہمراہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز سے تفصیلی ملاقات کی۔ ڈاکٹر نواز کے مطابق ہندوستانی وفد نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستانی دستے کو ’فول پروف‘ سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وفد کا ماننا ہے کہ ہندوستانی حکومت ان گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہے کیونکہ اس سے سرحد پار تعلقات کو تقویت ملے گی۔ وفد نے یہ بھی یقین دلایا کہ پاکستانی اتھلیٹس اور عہدے داروں پر مشتمل دستے کو ویزا مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر نواز نے بتایا کہ گوہاٹی (ہندوستان) کے ایک رکن پارلیمنٹ بھی پاکستان آ کر بین صوبائی تعاون (آئی پی سی) کے وفاقی وزیر اور آئی پی سی کے سکریٹری سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT