Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی وومنس بیچ کبڈی ٹیم نے تھائی لینڈ میں گولڈ میڈل جیتا

ہندوستانی وومنس بیچ کبڈی ٹیم نے تھائی لینڈ میں گولڈ میڈل جیتا

پھوکیٹ 23 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی وومنس بیچ کبڈی ٹیم نے میزبان تھائی لینڈ کو ایشین بیچ گیمس کے آخری دن فائنل میں شکست دیتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔ ہندوستانی وومنس بیچ کبڈی ٹیم نے یہ مقابلہ 61 – 28 سے جیتا ۔ ہندوستانی خواتین ہاف ٹائم تک 34 – 13 سے آگی تھیں اور انہوں نے دوسرے ہاف میں مزید 27 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ پر اپنی برتری ثابت کردی ۔ تھائی لینڈ نے دوسرے ہاف میں 15 پوائنٹس اسکور کئے ۔ چھ رکنی ہندوستانی ٹیم کی قیادت ممتا کر رہی تھیں جبکہ دوسرے ارکان میں پرینکا ‘ رندیپ کور ‘ کاکولی بسواس ‘ پائل چودھری اور پرمیشوری امبالونن شامل تھیں۔ ہندوستانی مینس بیچ ٹیم نے سیمی فائنل میں کل پاکستان کے خلاف شکست کے بعد برانز میڈل جیتا تھا ۔ ایران نے مینس بیچ کبڈی کا گولڈ میڈل جیتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT