Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم کے تیاری کیمپ کا آغاز

ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم کے تیاری کیمپ کا آغاز

بھوپال 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم کی امکانی کھلاڑیوں کا اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا سنٹر بھوپال میں تیاری کیمپ شروع ہوا ہے ۔ یہ کیمپ آج شروع ہوا جس میں تمام امکانی کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ یہ کیمپ 7 ڈسمبر تک جا ری رہے گا ۔ یہ کیمپ در اصل ہالی ورلڈ لیگ راونڈ 2 کی تیاری کیلئے منعقد ہو راہ ہے جو دہلی میں 7 - 15 مارچ 2015 منع

بھوپال 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم کی امکانی کھلاڑیوں کا اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا سنٹر بھوپال میں تیاری کیمپ شروع ہوا ہے ۔ یہ کیمپ آج شروع ہوا جس میں تمام امکانی کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ یہ کیمپ 7 ڈسمبر تک جا ری رہے گا ۔ یہ کیمپ در اصل ہالی ورلڈ لیگ راونڈ 2 کی تیاری کیلئے منعقد ہو راہ ہے جو دہلی میں 7 – 15 مارچ 2015 منعقد ہونے والا ہے ۔ اس کیمپ کیلئے 33 امکانی کھلاریوںکو منتخب کیا گیا ہے ۔ ہندوستان کے چیف کوچ نیل ہاؤگڈ نے بتایا کہ ٹیم کیلئے اس کیمپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور انہیں یقین ہے کہ اس کیمپ کے ذریعہ یہ لڑکیاں آئندہ ٹورنمنٹس کیلئے اچھی طرح تیار ہوسکیں گی ۔ ایشین گیمس میں برانز میڈل حاصل کرنے کے بعد ساری ٹیم میں حوصلہ ہے اور وہ نئے اور بڑے چیلنجس کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ ہم اس کیمپ کے ذریعہ آئندہ ٹورنمنٹس کیلئے ٹیم کو تیار کرنے کی کوشش کرینگے ۔ امکانی کھلاڑیوں میں گول کیپرس یوگیتا بالی ‘ سویتا اور راجنی ایٹمارپو شامل ہیں

جبکہ ڈیفنڈرس میں دیپ گریس ایکا ‘ دپیکا ‘ کرن دیپ کور ‘ سنیتا لاکرا ‘ گرجیت کور ‘ سشیلا چانو ‘ ایم این پونما ‘ اسونتا لکرا ‘ جوئے دیپ کور ‘ جسپریت کور ‘ منجیت کور ‘ مونیکا ہیں۔ مڈ فیلڈرس میں ریتو رانی ‘ نمیتا ٹوپو ‘ چنچن دیوی ‘ لیلیما منز ‘ للی چانو ‘ نوجوت کور ‘ امن دیپ کور ‘ رینوکا یادو اور سوندیا یندیلہ شامل ہیں۔ فارورڈز میں وندنا کٹاریہ ‘ رانی ‘ پونم رانی ‘ ریتوشا آریہ ‘ پونم برلا ‘ انوپا برلا ‘ انورادھا دیوی ‘ نونیت کور اور نیہا گوئل شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT