Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ویمنس ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

ہندوستانی ویمنس ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

ممبئی۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خواتین کرکٹروں کے تئیں ملک کی سوچ بدلنے کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ جب آئی سی سی ورلڈ کپ میں خطاب سے چوکنے کے بعد قومی ٹیم کی کھلاڑی صبح یہاں ممبئی ایر پورٹ پہنچیں تو ان کا کسی ‘ہیرو’ کی طرح شاندار استقبال کیا گیا۔واضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ہوئے ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ سے فائنل میں نو رنز سے شکست کے بعد تاریخ رقم کرنے سے محروم ہوگئی لیکن کوالیفائر کے ذریعے ٹورنمنٹ میں پہنچی ٹیم کی کھلاڑیوں نے کمال کا مظاہرہ کر کے فائنل میں جگہ بنائی اور ہر بڑی ٹیم کو زبردست چیلنج پیش کیا۔ متھالی راج کی کپتانی میں ٹیم آج صبح یہاں ممبئی پہنچیں جہاں بڑی تعداد میں شائقین نے ہندوستانی کھلاڑیوں کا شاندار خیر مقدم کیا۔یہاں بڑی تعداد میں میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ ہرمن پریت کور، پونم راوت، سشما ورما، جھولن گوسوامی سب کے گلے میں پھول کے ہار اور ہاتھوں میں گلدستے تھے ۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) خواتین کرکٹ کو اور مقبول بنانے کے لئے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں بڑے انعقاد کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ بورڈ نے فائنل میں پہنچنے پر ہر ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 50-50 لاکھ روپے اور معاون عملہ کو 25-25 لاکھ روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا ہے ۔ خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں پر انعاموں کی بارش کے علاوہ ہرمن پریت کور کو پنجاب کے چیف منسٹر امریندر سنگھ اور سشما ورما کو ہماچل پردیش کے چیف منسٹر ویر بھدر سنگھ نے ڈی ایس پی کی پیشکش بھی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT