Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ویمنس ہاکی اے ٹیم کا اعلان

ہندوستانی ویمنس ہاکی اے ٹیم کا اعلان

نئی دہلی۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہاکی انڈیا نے آج آسٹریلین ہاکی لیگ 2017ء میں شرکت کیلئے 18 رکنی ویمنس اے ٹیم کا اعلان کردیا ہے جبکہ مجوزہ لیگ 28 ستمبر کو شروع ہوگی ۔ معلنہ ٹیم کی قیادت فاروڈر پریتی دوبے کریں گی جبکہ نائب کپتان کی ذمہ داری اُدیتا کے کاندھا ڈالی گئی ہے۔ ٹیم میں دیویا تھاپے اور بیچھو دیوی کھاریبم گول کیپر ہیں جبکہ نیلو دادیا، اشمیتا برلا، پرینکا سمن دیوی اور سلیمہ ٹے ٹے کو دفاعی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مڈ فیلڈ میں اُدیتا ، اشیکا چودھری، مہیما چودھری ،گگن دیپ کور ، نیلان جلی رائے اور مارینا مڈ فیلڈ میں جبکہ کپتان دوبے ، سنگیتا کماری ، جیوتی، نوپریت کور اور ممتاز خان کو فارورڈ لائن کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

نیتھن اپنے کریئر سے خوفزدہ
نئی دہلی۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی دورہ پر موجود آسٹریلیائی فاسٹ بولر نیتھن کولٹرنائیل اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر سے خوفزدہ ہیں اور انہوں نے اس ضمن میں کہا کہ زخموںکے باعث ٹیم سے باہررہنے کے دوران بارہا ان کے دل میں خیال آیا کہ اب وہ کبھی آسٹریلیا کیلئے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ گزشتہ گرمیوں میں ہوم سیزن کے دوران کمر کی تکلیف کے سبب وہ اسکواڈ سے باہر ہو گئے تھے اور دو سال سے انہیں مختلف نوعیت کے زخموںکا بھی سامنا رہا ہے۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر نے ہندوستانکیخلاف پہلے ونڈے میں تین وکٹوںحاصل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT