Tuesday , December 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم جاپان سے مقابلہ کیلئے تیار

ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم جاپان سے مقابلہ کیلئے تیار

ریو ڈی جینرو۔ 6اگست (سیاست ڈاٹ کام)  اولمپک کھیلوں میں 36 سال کے طویل وقفے کے بعد کوالیفائی کرنے والی ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم اتوار کو ان کھیلوں میں اپنی تمغہ مہم کا آغاز 10 ویں رینکنگ کی جاپان کے خلاف کرے گی۔ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم سال 1980 کے ماسکو اولمپکس کے بعد سے پہلی بار ان کھیلوں میں حصہ لے رہی ہے اور اس کا پہلا مقابلہ اتوار کو جاپان سے ہوگا۔ گزشتہ سال ہاکی ورلڈ لیگ میں جاپان کو شکست کا ذائقہ چکھا چکی ہندستانی ٹیم تجربہ کار سوشیلا چانو کی قیادت میں پورے جوش و خروش کے ساتھ میدان میں اترے گی۔دنیا میں 13 ویں رینکنگ والی خاتون ٹیم کے کوچ نیل ھاؤگڈ بھی ٹیم کی بہتر کارکردگی کو لے کر پراعتماد ہیں۔

TOPPOPULARRECENT