Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف شکست

ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف شکست

ہیٹنگس۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہاک بے کپ کے افتتاحی میچ میں ہندوستانی ویمنس ہائی یو کو نیوزی لینڈ کے خلاف صفر کے مقابلہ ایک گول سے شکست ہوگئی۔ اس شکست سے قطع نظر ہندوستانی نارورڈ کھلاڑی پونم رانی کو اپنے ملک کیلئے 150 میچس کھیلنے کا منفرد اعزاز حاصل ہوگیا۔ پلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہیں بناسکی۔ ایک مرحلے پر گول کیپر سونیا نے پنالٹی اسٹروک کو انتہائی چستی و مہارت سے روکتے ہوئے نیوزی لینڈ کی لڑکیوں کو گول بنانے سے روک دیا تاہم دوسرے کوارٹر کے آغاز پر نیوزی لینڈ کو ایک گول کے سبقت حاصل ہوگئی ہیں، اس کو اولیوا میری نے شاندار فیلڈ گولڈ بنایا۔ بعدازاں دفاعی کھیل اختیار کرنے پر مجبور ہندوستانی لڑکیوں نے سست روی کی حکمت عملی اپنائی اور کھیل کے دوسرے نصف میں نیوزی لینڈ کو مزید پیش قدمی سے روکنے کی کامیاب کوشش کی۔ اس طرح ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم اس مرحلے کے اختتام پر نیوزی لینڈ سے صفر کے مقابلے ایک گول سے پیچھے رہی۔ کھیل کے آخری کوارٹر میں سویتانے گول بنانے کیلئے نیوزی لینڈ کی طرف سے کی گئی 6 کوششوں کو ناکام بنادیا جس کے نتیجہ میں میزبان ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا لیکن0-1 کا اسکور تبدیل نہیں کیا جاسکا۔ میچ کے بعد چیو کوچ نیل ہاگُڈ نے گول کیپر سویتا کے شاندار مظاہرہ کی بھرپور ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ موقف کی حامل ٹیموں کے خلاف دباؤ سے بھرے اس قسم کے کھیلوں میں وہ بھی حریف ٹیم میزبان ہونے کی صورت میں یہ ضروری ہوتا ہے کہ آپ کے گول کیپرس عالمی درجہ کے کھیل کا مظاہرہ کریں‘‘۔ تاہم پونم کیلئے سنگ میل کا حامل یہ میچ اپنی ٹیم کی ناکامی کی شکل میں مایوس کن انداز میں ختم ہوا۔ پونم رانی 2009ء میں پہلا بین الاقوامی میچ کھیلی تھیں۔ وہ ارجنٹائن میں ورلڈ کپ، نئی دہلی میں دولت مشترکہ اور گوانگ ژھو ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ہندوستان کا آئندہ مقابلہ 5 اپریل کو آئرلینڈ سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT