Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / ہندوستانی ٹورسٹ بس نذرآتش

ہندوستانی ٹورسٹ بس نذرآتش

کٹھمنڈو۔ 30 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے مغربی علاقہ میں جھیلوں کیلئے مشہورشہر پوکھارا میں ایک ہندوستانی ٹورسٹ بس کو نذرآتش کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ بس کو کچھ نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگادی۔ پولیس نے بتایا کہ بس کی نمبر پلیٹ دیکھ کر معلوم ہوا کہ وہ ہندوستان کی تھی، تاہم جس وقت اسے نذرآتش کیا گیا ، بس بالکل خالی تھی۔ واقعہ ایک ایسے وقت رونما ہوا جب سی پی این ۔ ماؤسٹ جس کی قیادت نیتراہی کرم چند نے ملک میں نیپال کے ساتھ ہندوستان کے تجارتی مرکز کو بند کرنے کی مخالفت میں عام ہڑتال کررکھی ہے۔ ہڑتال کے دوران کل ہندوستانی نیوز چیانلس کی نشریات پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT