Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش کے چیلنج کیلئے تیار

ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش کے چیلنج کیلئے تیار

مارگوا ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فٹبال ٹیم کل یہاں نہرو اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف دوستانہ مقابلہ میں شرکت کرے گی اور اس مقابلہ کے متعلق توقع کی جارہی ہیکہ یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے آخری مرتبہ نیپال میں ساف کپ چمپیئن شپ میں مقابلہ کیا تھا اور وہ مقابلہ 1-1 سے برابری پر ختم ہوا تھا۔ کل کھیلے جانے والے دوستانہ

مارگوا ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فٹبال ٹیم کل یہاں نہرو اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف دوستانہ مقابلہ میں شرکت کرے گی اور اس مقابلہ کے متعلق توقع کی جارہی ہیکہ یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے آخری مرتبہ نیپال میں ساف کپ چمپیئن شپ میں مقابلہ کیا تھا اور وہ مقابلہ 1-1 سے برابری پر ختم ہوا تھا۔ کل کھیلے جانے والے دوستانہ مقابلہ کیلئے ہندوستانی ٹیم میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسا کہ سبدھرا پال اور امریندر سنگھ کو طلب کیا گیا ہے اور یہ دونوں گول کیپر ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیفنڈر سندیش جھنگھان، مڈفیلڈر آلوین جارج اور اسٹرائکر بلونت سنگھ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بلوند سنگھ جوکہ چرچل برادرس کیلئے مسلسل بہتر مظاہرہ کررہے ہیں اور ان کے متعلق امید کی جارہی ہیکہ وہ کل اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کریں گے۔

جنوبی افریقہ کو سیریز میں شکست کا خطرہ
کیپ ٹاؤن ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لگتا ہے کپتان گرائم اسمتھ کا کیریئر مایوس کن انداز میں ختم ہونے والا ہے کیونکہ یہاں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹسٹ میں میزبان جنوبی افریقی ٹیم پر شکست کے بادل گہرے ہوچکے ہیں کیونکہ مقابلہ میں اور سیریز میں کامیابی کیلئے 511 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم کو صرف 22 رنز کے اضافہ پر اپنی 3 وکٹیں گنوانی پڑی ہیں۔ اسمتھ اپنے کیریئر کی آخری اننگز میں 3 رنز بنا کر جانسن کی بولنگ پر ڈولن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ پیٹرسن (9) اور ایلگر (0) پویلین لوٹ چکے ہیں۔ تادم تحریر ہاشم آملہ 3 اور اے بی ڈی ویلیرس 7 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ جانسن نے 15 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ قبل ازیں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 303/5 پر ڈکلیر کردی، جس میں وارنر نے شاندار 145 رنز کا تعاون دیا۔

TOPPOPULARRECENT