Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ٹیم ٹسٹ درجہ بندی میں پستی میں چلی گئی

ہندوستانی ٹیم ٹسٹ درجہ بندی میں پستی میں چلی گئی

سڈنی ۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے خلاف گواسکر۔ بارڈر سیریز میں 2-0 کی شکست ے بعد ہندوستانی ٹیم آئی سی سی درجہ بندی میں نئی پستی میں چلی گئی ہے ۔ سڈنی ٹسٹ کے پانچویں دن ہندوستانی ٹیم نے مقابلہ کو ڈرا کرنے میں کامیابی حاصل تو کرلی لیکن سیریز میں شکست کی وجہ سے وہ درجہ بندی میں 7ویں مقام پر پہنچ چکی ہے ۔ ویراٹ کوہلی کی زیریاقیادت ہندوستانی ٹیم کو درجہ بندی کے صرف 95نشانات حاصل ہیں جسکے ذریعہ وہ ویسٹ انڈیز ‘ بنگلہ دیش اور زمبابوے سے بہتر ٹیم ہے ۔ ہاشم آملہ کی زیرقیادت جنوبی افریقی ٹیم 124نشانات کے ساتھ بدستور پہلے مقام پر فائز ہے جبکہ ہندوستان کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد آسٹریلیائی ٹیم 118نشانات کے ساتھ دوسرے ‘ انگلینڈ104نشانات کے ذریعہ تیسرے اور پاکستان 103نشانات کے ساتھ چوتھے مقام پرفائز ہے ۔ دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ 99نشانات کے ساتھ پانچویں ‘سری لنکا 96نشانات کے ساتھ چھٹا مقام پر موجود ہے ۔ ہندوستان کے 95 اور آٹھویں مقام پر فائز ‘ ویسٹ انڈیز کے 76 نشانات ہیں جبکہ بنگلہ دیش 32نشانات کے ساتھ نویں اور زمبابوے 18نشانات کے ساتھ 10ویں مقام پر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT