Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ٹیم کا عالمی ریکارڈ

ہندوستانی ٹیم کا عالمی ریکارڈ

نئی دہلی 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خواتین کی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آج ونڈے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ جیسا کہ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے 358/3 کا اسکور بنایا اور اس طرح قومی ٹیم نے ونڈے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 300 رنز کا نشانہ عبور کیا۔ علاوہ ازیں اوپنرس نے پہلی وکٹ کے لئے 320 رنز اسکور کرتے ہوئے ونڈے کا ایک عالمی ریکارڈ بھی بنایا جس میں دپتی شرما نے 188 رنز اسکور کرتے ہوئے ویمنس کرکٹ میں اعظم ترین انفرادی اسکور کا بھی ریکارڈ اپنے نام درج کرلیا ہے۔ دوسری اوپنر پونم راوت نے 109 رنز اسکور کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ پارٹنرشپ میں اپنا حصہ ادا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT