Saturday , December 15 2018

ہندوستانی ٹیم کا کل اعلان متوقع

ممبئی۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ بورڈ (سی سی سی آئی ) کے کل ہونے والے خصوصی اجلاس عامہ میں ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی سے ممکنہ دستبرداری کے معاملے کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔ سینئر بورڈ حکام کے بموجب  آئی سی سی کو بذریعہ مکتوب اصلاحی اقدام کیلئے تقریباً23 الحاق شدہ یونٹس نے تحریری منظوری دے دی ہے۔ انتظامی کمیٹی نے مطلع کیا کہ وہ آئی سی سی کو قانونی نوٹس نہیں بھیج رہے تاہم مکتوب میں اصلاحی اقدامات پر زور دیاجا سکتا ہے اور یہ معاملہ جنرل باڈی اجلاس میں رکھا جائے گا۔باوثوق ذرائع کے بموجب اجلاس کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT