Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ٹیم کی جارحانہ واپسی متوقع : ہاڈین

ہندوستانی ٹیم کی جارحانہ واپسی متوقع : ہاڈین

ملبورن ۔24ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان براڈ ہاڈین نے کہا ہے کہ تیسرے ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم جارحانہ انداز اپنا سکتی ہے جس کیلئے ہمیں ذہنی طور تیار رہنا ہوگا۔ اسٹیون اسمتھ کو کپتان بنانا بورڈ کا اچھا فیصلہ ہے۔ اسمتھ باصلاحیت کرکٹر ہونے کے ساتھ اچھے کپتان بھی ہیں۔ہاڈین کے بموجب ہندوستانی ٹیم عالمی چیمپئن بھی ر

ملبورن ۔24ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان براڈ ہاڈین نے کہا ہے کہ تیسرے ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم جارحانہ انداز اپنا سکتی ہے جس کیلئے ہمیں ذہنی طور تیار رہنا ہوگا۔ اسٹیون اسمتھ کو کپتان بنانا بورڈ کا اچھا فیصلہ ہے۔ اسمتھ باصلاحیت کرکٹر ہونے کے ساتھ اچھے کپتان بھی ہیں۔ہاڈین کے بموجب ہندوستانی ٹیم عالمی چیمپئن بھی رہ چکی ہے اورتیسرے ٹسٹ میں ٹیم کو سخت مقابلہ بھی سے سکتی ہے۔ ٹیم کو حریف کھلاڑیوں کے جارحانہ انداز سے نمٹنے کیلئے ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیون اسمتھ کو قیادت کی ذمہ داری سونپ کر سلیکشن پینل نے بہت اچھا اور دلیرانہ فیصلہ کیا ہے۔ میرے خیال میں اسمتھ کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا یہ بہترین وقت ہے کیونکہ وہ تسلسل سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ان میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں جس کا عملی مظاہرہ وہ دوسرے ٹسٹ میں کر چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT