Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ٹیم کی رچرڈس سے ایک یادگارملاقات

ہندوستانی ٹیم کی رچرڈس سے ایک یادگارملاقات

اینٹیگا ۔ 19 جولائی۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ان کی ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم کھلاڑی ویوین رچرڈس سے ملاقات ہوئی ہے اور انھوں نے میزبان ٹیم کے خلاف سیریز سے قبل مہمان کھلاڑیوں کو اہم ٹپس بھی دیئے ہیں۔ کوہلی کے بموجب ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی جس ہوٹل میں مقیم ہیں وہاں رچرڈس نے ٹیم سے ملاقات کی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم جوکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف چار ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کھیلے گی اور پہلا ٹسٹ 21 جولائی کو اینٹیگا کے سر ویوین رچرڈس اسٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔ ہندوستانی کھلاڑیوں جن میں کپتان کوہلی ، اوپنرس شکھر دھون ، مرلی وجئے کے علاوہ اجنکیا رہانے اور کے ایل راہول نے رچرڈس کے ساتھ تصاویر بھی کھینچی اور اس ملاقات کے موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے رچرڈس سے تبادلۂ خیال کے دوران اہم ٹپس بھی حاصل کی ۔ کوہلی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ملاقات کے متعلق لکھا ہے کہ عظیم کھلاڑی کے ساتھ ملاقات ایک یادگار لمحہ رہا اور وہ عظیم کھلاڑی کے شکرگذار ہیں

جنھوں نے انھیں سنہری الفاظ کہے ہیں ۔ کوہلی کو ان کے جارحانہ بیٹنگ انداز کی وجہ سے رچرڈس کے جیسے کھلاڑی کہا جاتا ہے اور آج وہ اس عظیم کھلاڑی سے ملاقات کو ایک یادگار لمحہ قرار دیا۔ 62 سالہ رچرڈس نے بخوشی ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیز لیں ۔ باصلاحیت او پنر کے ایل راہول جوکہ رچرڈس کے بہت بڑے مداح ہیں انھوں نے اس ملاقات کی تصویر اپنے ٹوئٹر پر شائع کرتے ہوئے اسے ایک یادگار ملاقات اور لیجنڈ کھلاڑی سے بہتر ٹپس حاصل کرنے کی بات کہی ہے ۔ بی سی سی آئی نے بھی اس ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شائع کرتے ہوئے اس کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ کنگ رچرڈس کے ساتھ پرنس کوہلی کی اینٹیگا میں ملاقات ۔ ہندوستانی ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کے موقع پر ویسٹ انڈیز بورڈ پریسیڈنٹ الیون کے ساتھ دو وارم اپ مقابلے کھیلے ہیں تاہم دونوں مقابلے ڈرا ہوئے ہیں۔

 

ہندوستان کو ٹینس میں میڈلس کی اُمید : انیل کھنہ
نئی دہلی ۔ 19 جولائی۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن کے صدر انیل کھنہ نے کہا ہے کہ ڈیوس کپ میں لینڈر پیس اور روہن بوپنا کے شاندار مظاہروں نے ریوو اولمپکس میں ہندوستان کی میڈلس اُمیدوں کو روشن کردیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پیس ۔ بوپنا جوڑی کی کامیابی صحیح وقت منظرعام پر آئی ہے جیسا کہ ان دونوں نے میدان سے باہر اپنے اختلافات کو ختم کرتے ہوئے بہتر مظاہرہ کیاہے جس کی وجہ سے ہندوستان کی اُمیدیں مزید مستحکم ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT