Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی ٹیم کی کم سے کم سیمی فائنل میں رسائی یقینی : ڈراوِڈ

ہندوستانی ٹیم کی کم سے کم سیمی فائنل میں رسائی یقینی : ڈراوِڈ

ممبئی۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈ صلاحیت سے سابق کپتان راہول ڈراوِڈ کافی خوش اور مطمئن ہیں۔ انہوں نے اس احساس کا اظہار کیا ہے کہ مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیم کم سے کم ورلڈ ٹی۔20 چمپین شپس کے سیمی فائنلس تک یقینا رسائی حاصل کرسکتی ہے۔ ڈراوِڈ جو ’لاؤریز اسپورٹس فار گڈ ‘کے پروگرام، میجک بس میں شرکت کیلئے یہاں پہونچے تھے، کہا کہ ہندوستان اور ٹورنمنٹ کیلئے انتہائی طاقتور ٹیم نظر آتی ہے جس کے اصل مقابلوں کا 15 مارچ سے آغاز ہوگا۔ دراوِڈ نے کہا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستانی ٹیم چار سرکردہ ٹیموں میں اپنا مقام بنائے گی۔ یہ تو وقت بتائے گا کہ سیمی فائنل اور فائنل کس کیلئے اچھا دن ثابت ہوں گے۔ کھلاڑیوں کی ایک اچھی پود آرہی ہے۔ مَیں خیال میں آئندہ 24 ماہ ہندوستانی ٹیم کیلئے بہت سازگار اور کامیاب ثابت ہونگے۔ ہندوستانی ٹیم کے بارے میں مَیں اچھی باتیں سوچتا ہوں اور اس ٹی۔ 20 ورلڈ کپ میں گہرائی کے اعتبار سے ان کا موقف بہتر ہے۔ فی الحال ان میں اچھی خاصی آل راؤنڈ صلاحیت بھی ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT