Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ہندوستانی چوکیوں پر پاکستان کی فائرنگ

ہندوستانی چوکیوں پر پاکستان کی فائرنگ

جموں 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سپاہیوں نے آج لائن آف کنٹرول کے قریب ضلع راجوڑی کے نوشیرا سیکٹر پر ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ و مورٹا شل برساتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ سرحدی پٹی کی نگرانی کرنے والے ہندوستانی سپاہیوں نے جواب دیا جس کے نتیجہ میں فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ ایک سینئر فوجی افسر نے کہاکہ ’’لائن آف کنٹرول کے قریب نوشیرا سیکٹر پر صبح 8.45 سے پاکستانی سپاہیوں نے فائرنگ کی‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ پاکستانی فائرنگ سے کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ ضلع پونچھ کے میندھر سیکٹر کے تحت مانکوٹ  اور بالا کوٹ کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستانی فوج نے گزشتہ روز بھی فائرنگ کی تھی۔ ضلع پونچھ کے ہی پونچھ سیکٹر اور کرشنا گھاٹی میں دراندازوں کو سرحد کے اُس پار داخلہ کا موقع فراہم کرنے کے لئے پاکستانی فوج نے 6 نومبر کو بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس کی فائرنگ اور گولہ باری میں ہندوستان کے دو فوجی جوان جاں بحق اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے تھے۔

عصمت ریزی کے ملزم رکن اسمبلی کو خودسپردگی کا حکم
نئی دہلی۔8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے عصمت دری کے ملز م بہار کے راشٹریہ جنتا دل کے ممبراسمبلی راج ولبھ یادو کو کل تک خودسپردگی کا حکم دیا ہے ۔جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے بہار حکومت کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد آر جے ڈی ممبراسمبلی کو کل تک نچلی عدالت میں خودسپردگی کرنے کا آج حکم دیا۔حکومت بہار کی دلیل تھی کہ پٹنہ ہائی کورٹ کے ذریعہ راج ولبھ کی منظور کی گئی ضمانت پر روک کے حکم کے باوجود ممبر اسمبلی نے اب تک خودسپردگی نہیں کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT