Thursday , July 19 2018
Home / دنیا / ہندوستانی ڈرائیور کو 12 ملین درہم کی لاٹری

ہندوستانی ڈرائیور کو 12 ملین درہم کی لاٹری

دوبئی ۔ 7 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) دوبئی میں برسرکار ایک ہندوستانی ڈرائیور کو 12 بلین درہم کا جیک پاٹ لگا ہے جس نے اُس کی تقدیر ہی بدل دی ۔ ابوظہبی میں قرعہ اندازی کے ذریعہ اُس کے نام کا قرعہ نکالا ۔ اس طرح گزشتہ کچھ عرصہ سے ہندوستانیوں کی جانب سے بڑے بڑے انعامات جیتنے والوں کی فہرست میں جان ورگھیز نامی ہندوستانی کا نام بھی شامل ہوگیا ہے ۔ ورگھیز 2016 ء سے ایک خانگی کمپنی میں ڈرائیور کی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ وہ ہندوستان کی ریاست کیرالا کا ساکن ہے ۔ ابوظہبی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر منگل کے روز بگ ٹکٹ قرعہ اندازی کی گئی جس میں ورگھیز کو خوش قسمت قرار دیا گیا ۔ اس موقع پر اُس نے کہاکہ اُسے اتنی بڑی رقم جیتنے کا ابتداء میں یقین ہی نہیں آیا ۔ اُسے ایسا محسوس ہوا کہ کہیں اُسے ’’اپریل فول ‘‘ تو نہیں بنایا جارہاہے کیونکہ اُسے گزرے صرف دو روز ہی ہوئے تھے ۔ اُسے ایسا محسوس ہوا کہ اُس کے ساتھ اُس کا کوئی دوست مذاق کررہا ہے ۔ اُس نے کہاکہ انعام کی رقم وہ اپنے چار دوستوں کے ساتھ شیئرکرنا چاہتا ہے لیکن سب سے پہلے وہ ایک اسمارٹ فون خریدے گا ۔ ورگھیز نے کہاکہ اُس کی فیملی صرف اُس کی بیوی اور دو بچوں پر مشتمل ہے اور اب وہ اُن کا مستقبل بہتر بناسکتا ہے کیونکہ تعلیم کے شعبہ میں اس انعامی رقم کو مشغول کرنے سے بہتر کوئی اور متبادل نہیں ہوسکتا ۔ علاوہ ازیں رقم کا ایک حصہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے بھی علحدہ طورپر سنبھال کر رکھے گا تاکہ کسی ضرورت مند کے بُرے وقت میں اُس کا بھلا ہوسکے کیونکہ ورگھیز کو اپنے بُرے دن ہنوز یاد ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT