Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی کرکٹ کی صحیح سمت پیشرفت : سچن ٹنڈولکر

ہندوستانی کرکٹ کی صحیح سمت پیشرفت : سچن ٹنڈولکر

نئی دہلی۔9اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ ہندوستانی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کھیل سے اپنی سبکدوشی کے دو سال بعد اس تاثر کا اظہار کیا ہے کہ ہندوستان کرکٹ ایک بہتر سمت پیشرفت کررہی ہے تاہم ہنوز اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ ٹنڈولکر نے ایک انگریزی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ یقینا وہ (ہندوستانی ٹیم) بہتر سمت پیشرفت کررہی ہے لیکن اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ (کرکٹ کھلاڑی)  اپنی توجہ نہیں ہٹاسکتے کیوں کہ سارا ملک آپ (کرکٹرس) کو دیکھ رہا ہے ان کی توقعات کو پورا کرنے یا ان کے قریب تک پہونچنے کے لئے آپ کو بہت زیادہ عزم و محنت کی ضرورت ہوگی۔انوہں نے کہا کہ ان کی زندگی کی پہلی اننگز صرف کامیابیوں اور کارناموں پر مرکوز رہی اور سبکدوشی کے بعد دوسری اننگز سکون و اطمینان پر مرکوز ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ ’’میں کم مراعات یافتہ طبقہ کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ میں کسی حد تک یہ کام کرچکا ہوں جس سے مجھے انتہائی سکون و اطمینان محسوس ہوا ہے۔‘‘ انوہں نے کہا کہ سبکدوشی کے باوجود وہ کرکٹ سے دور نہیں ہوئے ہیں لیکن ان کا مطالبہ یہ بھی نہیں ہے کہ وہ ہر میچ دیکھا کرتے ہیں۔ وقت ملنے پر بعض میچس دیکھا بھی کرتے ہیں۔ سچن نے کہا کہ ’’مجھے کرکٹ سے ہمیشہ محبت رہی ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT