Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ہندوستانی کمپنیوں کو سی ایس آر میں بہتری پیدا کرنے کا مشورہ

ہندوستانی کمپنیوں کو سی ایس آر میں بہتری پیدا کرنے کا مشورہ

سنگاپور۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے اپنے کارپوریٹ سوشیل ریسپانسپلٹی (سی ایس آر) کو افشاء کرنے کے معاملے کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ ایک ہندوستانی نژاد بزنس لیڈر راجیش چھابرا نے یہ بات کہی جو سنگاپور کی انویسٹمنٹ کنسلٹنسی سی ایس آر ورکس کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں کارپوریٹ سوشیل ریسپانسبلٹی کے مد میں (سی ایس آر) پر صرف 2% ہی خرچ کرتی ہیں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تاجرین اپنی برادری اور امدادی کاموں میں روایتی طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں تاہم اسے ہم سی ایس آر یا پائیداری نہیں کہہ سکتے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ کمیونٹی ورک کو بین الاقوامی سطح پر مسلمہ سی ایس آر کی طرز پر تبدیل کردیا جائے۔ ہندوستانی کمپنیاں جاپان، چین، ہانگ کانگ اور تائیوان سے ہنوز پیچھے ہیں جبکہ مذکورہ ممالک کی کمپنیاں سی ایس آر کے شعبہ میں ’’ایشیائی لیڈر‘‘ کہلاتی ہیں۔ اگر ہندوستانی کمپنیاں بھی اپنے موقف میں بہتری پیدا کریں تو عالمی سطح پر سوشیل ریسپانسبل انویسٹمنٹ فنڈ (ایس آر آئی) جو 21.4 کھرب امریکی ڈالرس پر مشتمل ہے، میں سے اپنا ایک بہتر اور بڑا حصہ حاصل کرسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT