Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / ہندوستانی کو امریکہ میں 33 ماہ کی سزائے قید

ہندوستانی کو امریکہ میں 33 ماہ کی سزائے قید

واشنگٹن۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی شخص کو رقومات کی غیرقانونی لین دین اور غیرقانونی طور پر ادویات اور منشیات کو ہندوستان سے امریکہ اسمگل کرنے کے جرم میں 33 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 44 سالہ رمیش بوچی راجم اکیلا عرف رمیش بھائی جس کا تعلق ممبئی سے بتایا گیا ہے، کو جاریہ سال کے اوائل میں پناما میں گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کردیا گیا تھا۔ سینئر جج ڈونیٹا امبروز نے کل اپنا فیصلہ سناتے ہوئے رمیش کو 33 ماہ کی سزائے قید سنائی۔ عدالت کو دی گئی معلومات کے مطابق رمیش ہندوستان سے مشہور برانڈس کی نقلی ادویات امریکہ لایا کرتا تھا اور انہیں بغیر ادویات کے نسخہ (پرسکرپشن) فروخت کیا کرتا تھا۔ پرسکرپشن وہ چٹھی ہوتی ہے جو ڈاکٹر اپنے مریض کو ادویات کے نام تحریر کرتے ہوئے حوالے کرتا ہے۔ رمیش ان ادویات کے نسخے آن لائن فراہم کیا کرتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT