Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / ہندوستانی کو قتل کرنے والی امریکی خاتون کو سزائے قید

ہندوستانی کو قتل کرنے والی امریکی خاتون کو سزائے قید

نیویارک۔21مئی( سیاست ڈاٹ کام) ایک سب وے ٹرین کی پٹریوں پر ایک ہندوستانی شہری کو دھکہ دے کر ہلاک کرنے والی ایک 33سالہ امریکی خاتون کو 24سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے ۔ یہ حملہ دراصل مذہبی منافرت کی بنیاد پر کیا گیا تھا ۔ کوئنس سپریم کورٹ جنسی گریگوری لساک کے اجلاس پر ایریکا مینڈیز کو جاریہ سال مارچ میں قصوروار پایا گیا تھا ‘ جہاں اس نے 46

نیویارک۔21مئی( سیاست ڈاٹ کام) ایک سب وے ٹرین کی پٹریوں پر ایک ہندوستانی شہری کو دھکہ دے کر ہلاک کرنے والی ایک 33سالہ امریکی خاتون کو 24سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے ۔ یہ حملہ دراصل مذہبی منافرت کی بنیاد پر کیا گیا تھا ۔ کوئنس سپریم کورٹ جنسی گریگوری لساک کے اجلاس پر ایریکا مینڈیز کو جاریہ سال مارچ میں قصوروار پایا گیا تھا ‘ جہاں اس نے 46سالہ سوناندوسین کو ٹرین آتے ہی پٹریوں پر دھکیل دیا تھا ۔ یہ واقعہ 27ڈسمبر 2012 کا ہے جب سب وے ٹرین پلیٹ فارٹ پر داخل ہورہی تھی اور مقتول ٹرین پکڑنے کی تیاری کررہا تھا ۔دوسری طرف ملزمہ کا یہ کہنا ہے کہ اسے یہ بالکل یاد نہیں کہ اس نے مقتول کو ریلوے پٹریوں پر کیوں ڈھکیل دیا تھا جبکہ نیویارک پوسٹ میں شائع ہوئی ایک خبر کے مطابق جج لساک نے ملزمہ کو سزائے قید کا فیصلہ سنانے سے قبل کافی برہمی کا بھی اظہار کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT