Thursday , May 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی کھلاڑیوں پر نئے معاہدوں میں دولت کی بارش

ہندوستانی کھلاڑیوں پر نئے معاہدوں میں دولت کی بارش

ممبئی۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی نے نئے سالانہ کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں پہلی مرتبہ اے پلس زمرہ متعارف کیا گیا ہے جس میں سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو شامل نہیں کیا گیا۔بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کیلئے اکتوبر 2017 تا ستمبر 2018 کے نئے سالانہ کنٹریکٹ کا اعلان کیا اور پہلی مرتبہ اے پلس زمرے کو متعارف کیا گیا ہے جس میں شامل کھلاڑیوں کو سالانہ 7 کروڑ روپے معاوضہ ملے گا۔اس کے علاوہ اے زمرے والے کھلاڑیوں کو 5 کروڑ، بی زمرے کو 3 کروڑ جبکہ سی زمرے میں شامل کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے سالانہ معاوضہ ملے گا۔نئے اعلان کردہ کنٹریکٹ کے مطابق کپتان ویراٹ کوہلی، روہت شرما، شکھر دھون، بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ اے پلس زمرے میں شامل ہیں۔اے زمرے میں سابق کپتان دھونی، روی چندرن اشون، رویندرا جڈیجہ، مرلی وجے، چتیشور پجارا، اجنکیا راہانے اور وردھیمان ساہا موجود ہیں جبکہ بی زمرے میں لوکیش راہول، اومیش یادو، کلدیپ یادو، یزویندرا چہل، ہاردک پانڈیا، ایشانت شرما اور دنیش کارتک کو شامل کیا گیا ہے۔سب سے آخری سی زمرے میں کیدر جادھو، منیش پانڈے، اکشر پٹیل، کرن نائر، سریش رائنا، پارتھیو پٹیل اور جاینت یادو شامل ہیں۔بی سی سی آئی نے مرد کھلاڑیوں کے ساتھ خواتین کھلاڑیوں کیلئے بھی پرکشش معاوضے کا اعلان کیا ہے اور اے زمرے میں شامل کھلاڑیوں کو سالانہ 50 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا۔نئے سالانہ کنٹریکٹس کے تحت کھلاڑیوں کو اکتوبر 2017 سے ستمبر 2018 کے دوران بھاری معاوضہ ملے گا اور پہلی مرتبہ سی زمرے کو بھی کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT