Tuesday , July 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی کھلاڑیوں کوپی ایس ایل میں مدعو کیا جائے:آفریدی

ہندوستانی کھلاڑیوں کوپی ایس ایل میں مدعو کیا جائے:آفریدی

لاہور۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان سوپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو بھی بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔لاہور میں شاہد آفریدی فاونڈیشن اور ہیپی لیک کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے ضروری ہے اور ویسٹ انڈیز کادورہ پاکستان خوش آئند ہے، جبکہ پی ایس ایل میں بھی صرف ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہیے جو پاکستان آکر کھیلنے پر آمادہ ہوں۔آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان میں ٹوئنٹی20 کرکٹ زیادہ ہورہی ہے اور ونڈے میں کمی آگئی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ونڈے میچز بھی زیادہ کروانے ہوں گے۔ پی ایس ایل میں ہندوستان کرکٹرز کو بھی بلانے کی کوشش کرنی چاہیے لیکن ان کے معاہدے ایسے ہیں کہ وہ کسی اور لیگز میں نہیں کھیلتے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کامران اکمل اچھی فارم میں ہیں، اب یہ سلیکٹرز پر ہے کہ انہیں پاکستانی اسکواڈ میں کامران کی ضرورت ہے یا نہیں۔

ربادا کی سزا معاف کرنے پر اسمتھ کو اعتراض
جوہانسبرگ۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کاگیسو ربادا کی سزا ختم کرنے کے فیصلے پر اعتراض کیا ہے۔ اسمتھ نے کہا کہ جتنا فوٹیج میں دکھائی دیا اس سے کہیں زیادہ زور سے ربادا نے مجھے کندھا مارا تھا، حیرت تو اس بات پر ہے کہ اپیل کی سماعت کے موقع پرمیرا موقف معلوم ہی نہیں کیا گیا، آئی سی سی نے اب ایک نیا معیار مقررکردیا ہے، میں کبھی اپنے بولروں کو نہیں کہوں گا کہ وہ وکٹ لینے کے بعد حریف کرکٹرز کو کندھا ماریں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقی بولر کو غیرجانبدار کمشنر مائیکل ہیرن نے اسمتھ کو کندھا مارنے کے الزام میں بے قصور قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT