Monday , February 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی کھلاڑیوں کو سیلفیز سے بچانے کافیصلہ

ہندوستانی کھلاڑیوں کو سیلفیز سے بچانے کافیصلہ

ممبئی۔14 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے کرکٹرز کو سیلفی کے شوقین پرستاروں سے بچانے کا بندبست کرلیا۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کے شدید مطالبے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ٹیم اندورن ملک ہوائی سفر کیلئے بھی بزنس کلاس کا استعمال کرے گی۔ اس سے قبل یہ سہولت صرف ٹیم کے کپتان اور کوچ کے لئے تھی۔ تاہم کرکٹرز کی جانب سے مسلسل اس شکایت پر کہ جہاز میں سفر کے دوران ساتھی مسافر انہیں سیلفیز کیلئے مسلسل تنگ کرتے ہیں جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے اس بات پر ناراض تھے کہ فرسٹ کلاس میں ان کیلئے پیر پھیلانے کی مناسب جگہ نہیں ملتی۔

TOPPOPULARRECENT