Saturday , December 15 2018

ہندوستانی کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی جرسی زرد کردی گئی

فتح اللہ 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ہندوستانی ٹیم کی ٹریننگ جرسی کے رنگ میں تبدیلی لائی گئی ہے ۔ اب ٹیم کے کھلاڑیوں کو زرد رنگ کی ٹریننگ جرسی فراہم کیجارہی ہے ۔ ہندوستان کا کل سری لنکا کے خلاف پہلا وارم اپ میچ ہوگا ۔ جس طرح سے آئی پی ایل میں چینائی سوپر کنگس کی ٹیم زرد رنگ کی ڈریس پہنتی ہے اسی طرح ٹریننگ کیلئے ٹی

فتح اللہ 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ہندوستانی ٹیم کی ٹریننگ جرسی کے رنگ میں تبدیلی لائی گئی ہے ۔ اب ٹیم کے کھلاڑیوں کو زرد رنگ کی ٹریننگ جرسی فراہم کیجارہی ہے ۔ ہندوستان کا کل سری لنکا کے خلاف پہلا وارم اپ میچ ہوگا ۔ جس طرح سے آئی پی ایل میں چینائی سوپر کنگس کی ٹیم زرد رنگ کی ڈریس پہنتی ہے اسی طرح ٹریننگ کیلئے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو زرد رنگ کی جرسی فراہم کی گئی ہے ۔ جرسی کا سامنے کے حصے کا رنگ کھلتا ہوا زرد ہے جبکہ پیچھے کا حصہ گہرا نیلا فراہم کیا گیا ہے ۔ ٹیم کے میڈیا مینیجر آر این بابا سے جب اس تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی خاص بات نہیں ہے ۔ جرسی کے رنگ کی تبدیلی کے ذریعہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ یہ صرف ٹریننگ کیلئے ہے اور میچ کیلئے سابقہ جرسی ہی فراہم کی جا رہی ہے ۔

خوشبیر اور گرمیت سنگھ ایشین واکنگ چمپئن شپ میں تیسرے مقام پر
نئی دہلی 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) 20 کیلومیٹر ایشین واکنگ چمپئن شپ منعقدہ نومی جپانی میں خواتین کے زمرہ میں ہندوستان کی خوشبیر کور اور مردوں کے زمرہ میں گرمیت سنگھ نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ دونوں ہی اتھیلیٹس نے اپنے سابقہ ریکارڈ میں بہتری پیدا کی جبکہ خوشبیر نے تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے اپنے نیشنل ریکارڈ کو بہتر بنایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT