Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی کھلاڑی اپنے لئے کھیلتے ہیں : میکسویل

ہندوستانی کھلاڑی اپنے لئے کھیلتے ہیں : میکسویل

ملبورن ۔19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)  آسٹریلیائی جارحانہ بیٹسمین گلین میکسویل نے ہندوستانی بیٹسمینوں کے متعلق سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں اپنی ذات کے لئے کھیلنے والے کھلاڑی قرار دے دیا۔ ہندوستان کے خلاف تیسرے ونڈے کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے میکسویل نے کہا ہندوستانی بیٹسمین  شاید اس بات کو یقینی بنارہے تھے کہ وہ کوئی سنگ میل عبور کرلیں۔ کچھ کھلاڑی  سنگ میل کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور کچھ نہیں۔ میکسویل  نے کہا کہ اگر کھلاڑی  کے لے سنگ میل اتنی زیادہ اہمیت رکھتے ہیں تو پھر انہیں ہی پورا کریں۔ میرے لئے ان کی کبھی اہمیت نہیں رہی۔تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ہندوستانی ٹیم کا تیسرے  میچ میں مظاہرہ بہتر رہا۔ہندوستان کی بیٹنگ اور بولنگ گزشتہ مقابلوں کی بہ نسبت کافی بہتر تھی۔ دوسری جانب ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی سے جب ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کے کھیل کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اپنی ٹیم کا دفاع کیا۔ دھونی نے کہا کہ نہیں بالکل بھی ایسا نہیں ہے۔ میرے خیال سے ایسا کچھ نہیں۔ آپ مجھ سے مزید تفصیلات مت پوچھیں، آپ خود اعداد و شمار دیکھ لیں۔ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے دھونی نے کہا ہے ان باتوں کی بجائے ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ ہم کھیل کے کن حصوں میں برا کھیل رہے ہیں اور کہاں بہتری کی ضرورت ہے‘۔ دھونی نے اپنے فیلڈرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب بہترین فیلڈرز بھی غلطیاں کریں تو آپ فیلڈنگ پریکٹس پر الزام نہیں لگاسکتے۔

TOPPOPULARRECENT