Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی کھلاڑی ذہنی طور پر تھکان کا شکار : رائیڈو

ہندوستانی کھلاڑی ذہنی طور پر تھکان کا شکار : رائیڈو

میرپور (بنگلہ دیش) ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے میڈل آرڈر بیٹسمین امباٹی رائیڈو نے آج کہا ہیکہ ہندوستانی ٹیم کے چند کھلاڑی مصروف ترین بین الاقوامی ٹورنمنٹس میں شرکت کی وجہ سے ذہنی طور پر تھکان کا شکار ہیں۔ افغانستان کے خلاف کل کھیلے جانے والے مقابلے کے ضمن میں یہاں کی گئی نیٹ پراکٹس کے بعد میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرت

میرپور (بنگلہ دیش) ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے میڈل آرڈر بیٹسمین امباٹی رائیڈو نے آج کہا ہیکہ ہندوستانی ٹیم کے چند کھلاڑی مصروف ترین بین الاقوامی ٹورنمنٹس میں شرکت کی وجہ سے ذہنی طور پر تھکان کا شکار ہیں۔ افغانستان کے خلاف کل کھیلے جانے والے مقابلے کے ضمن میں یہاں کی گئی نیٹ پراکٹس کے بعد میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے رائیڈو نے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ کے بعد نیوزی لینڈ اور پھر بنگلہ دیش کے سفر پر ہیں اور ہر دو دن میں ایک مقابلہ کھیل رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ایک طویل سفر کے بعد یہاں پہنچنے کے فوری بعد ایشیاء کپ میں شرکت کی ہے اور اس مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے ٹیم کے چند کھلاڑی ذہنی طور پر تھکان کا شکار ہوچکے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایشیاء کپ میں پہلی مرتبہ نیٹ پراکٹس میں حصہ لیا ہے کیونکہ گذشتہ دو مقابلوں کے دوران ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں نے ہوٹل کے کمروں میں آرام کرنے کو ترجیح دی۔ رائیڈو کے بموجب 5 دنوں میں 3 مقابلے کھیلنا ٹیم کیلئے مصروف ترین شیڈول ہے اور نیوزی لینڈ کے طویل سفر کے بعد پریکٹس سیشن پر آرام کو کھلاڑیوں نے ترجیح دی ہے۔

ورلڈ کپ کیلئے
33 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان
نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیدرلینڈس میں 31 مئی کو شروع ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کیلئے ہاکی انڈیا نے آج اپنے 33 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے جس میں ڈریگ فلیکر سندیپ سنگھ اور ڈیفنڈر گرباج سنگھ بھی شامل ہیں۔ ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ 9 مارچ کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہورہے تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گا۔ سندیپ اور گرباج کو 2012ء اولمپکس میں ٹیم کے ناقص مظاہروں کے بعد سے مسلسل نظرانداز کیا جارہا تھا لیکن ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ 33 کھلاڑیوں میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT